پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرنے والے لاغر اور بے بس بزرگ پر بدترین تشدد
تحریک انصاف کی رہنما کنول شاذب نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئر کی جس میں ایک سندھی بزرگ ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کررہے تھے جبکہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کو انٹرویو کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا

تحریک انصاف کی رہنما کنول شاذب کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر بدترین تشدد نشانہ بنایا جارہاہے ۔
تحریک انصاف کی رہنما کنول شاذب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں ایک سیلاب متاثرہ بزرگ سندھ ٹی وی کے صحافی سے گفتگو میں صوبائی حکومت پر برس پڑے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی پی رہنما کی رائس مل سے سیلاب متاثرین کیلئے آیا کروڑوں روپے کا امدادی سامان برآمد
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیلاب زدہ بزرگ نے سندھ پر قابض 14 سالہ راج کیخلاف آواز اٹھانے کی گستاخی و غلطی کردی تھی تو سزا تو بھگتنی پڑنی تھی ۔
کنول شاذب کا کہنا تھا کہ آخر جسکا راج ہوتا ہے اسکی مرضی ہوتی ہے کہ عوام پر ظلم کرئے یا مافی دے مافیاز کو سب جائز ہے۔
سیلاب زدہ بزرگ نے سندھ پر قابض 14 سالہ راج کیخلاف آواز اٹھانے کی گستاخی و غلطی کر دی تھی تو سزا تو بھگتنی پڑنی تھی آخر جسکا راج ہوتا ہے اسکی مرضی ہوتی ہے کہ عوام پر ظلم کرئے یا مافی دے مافیاز کو سب جائز ہے #ضرورت_ہمیں_عمران_کی_ہے #عمران_خان_بچائےگا_پاکستان pic.twitter.com/ee0hwRskIj
— Kanwal Shauzab Ex-MNA (@KanwalMna) September 22, 2022
سیلاب سے متاثر ہونے والے بزرگ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایک روپے کی مدد نہیں کی ۔مراد علی شاہ ،آصف زرداری ، بلاول بھٹو سب چور ہیں۔ ان کو ہماری فکر نہیں ہے ۔
بزرگ شخص جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے مرکزی اور علاقائی رہنماؤں کے مرنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ظالموں کو غرق کر دے ۔
انہوں نے کہا کہ ذولفقارعلی بھٹو شہید ہوگئے محترمہ بے نظر شہید ہوگئی اب بلاول اور زرداری بچ گئے ہیں اللہ ان کو پارٹی سمیت غرق کرے ۔
سندھ ٹی وی کو انٹر ویو کے بعد بزرگ صحافی کو وڈیرے کے اہلکاروں کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کنول شاذب کی جانب تشدد کی وڈیو بھی شیئر کی گئی ۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلاب میں اپنا مال و اسباب کھو دینے والے بزرگ نے شدت جذبات میں پیپلز پارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
دلخراش وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انتہائی لاغر اور بے بس و لاچار بزرگ کو لاٹھیوں سے پیٹا جا رہا ہے۔ بزرگ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں ظالم کا ہاتھ نہیں رک پا رہا ۔









