مفتاح اسماعیل کراچی پہنچ کر کس کس ریستوران میں کھانا کھائیں گے؟
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل 5 ماہ وزیر خزانہ رہنے کے بعد بلآخر ااپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار آج وزیرخزانہ کا حلف اٹھانے جارہے ہیں۔
حکومت میں آنے کے بعد کے گزشتہ 5 ماہ مفتاح اسماعیل کیلیے سخت اعصاب شکن واقع ہوئے، ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال کے بعد انہیں مشکل فیصلے کرنے پڑے جس پر انہیں پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ پارٹی کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم نواز کی آڈیو لیک سے دلبرداشتہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا
نجی اور سرکاری جامعات میں سیاسی اکٹھ کی ایک تاریخ ہے، مریم نواز یادہانی کرلیں
وزارت سے سبکدوشی کے بعد مفتاح اسماعیل نے وطن واپسی پر اپنے عزائم ظاہر کردیے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے سابق وزیرخزانہ سے سوال کیا کہ آپ کراچی واپس پہنچ کر سب سے پہلے کس ریستوران کارخ کریں گے؟
I am going to visit Zahid, Idris & Javed Nihari houses, Al-Kebab, Ghaffar and Meerut Kebab, & Gola at Dhoraji. Many choices fortunately. https://t.co/W4rQWrCv8x
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) September 26, 2022
سبکدوش وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ میں زاہد،ادریس اور جاوید نہاری ، الکباب،غفار اور میرٹھ کباب میں کھانے کھاؤں گا اور دھراجی کا گولا گنڈا بھی کھاؤں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس بہت سی چوائسز ہیں۔