واشنگٹن کا اسلام آباد کو فوڈ سیکیورٹی پروگرام کیلئے مزید 10ملین ڈالر دینے کا اعلان

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کیلئے مزید 10ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ پاکستان بدترین سیلاب کا شکار ہے اس سے جلد نہیں نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات مرتب ہونگے

امریکا نے پاکستان کیلئے فوڈ سیکیورٹی کی مد میں 10ملین ڈالر کی مزید امداد کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن ہم ماضی کی طرح اسلام آباد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کا پاکستان پر عدم اعتماد: ڈینی لیپزائگر کا امداد شرائط کے تحت دینے کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے مزید 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جاچکی ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیئے جائیں گے تاکہ پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ  نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل وقت ہے۔ حالیہ سیلاب سے جلد نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول زرداری سے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دلایا ۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر