فواد چوہدری کے سیکیورٹی گارڈ کے اغوا اور تشدد میں کونسی ایجنسی ملوث ہے؟

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ان کے سیکیورٹی گارڈ کو ایجنسیز والے اٹھا کر لے گئے،اس پر تشدد کیا گیا اور وڈیوز بنائیں جبکہ میری جاسوسی کے عوض پیسے دینے کی پیشکش بھی کی، گارڈ نے ان لوگوں کو پہچان لیا ہے مگر ابھی پتہ نہیں وہ کون سی ایجنسی کے ہیں مگر جلد ان کی تصاویر آجائیں گی 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات انکے سیکیورٹی گارڈ کو ایجنسیز والے اٹھا کرلے گئے۔ اس پر تشدد کیا گیا اور وڈیوز بنائی گئیں۔

تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ کل رات میرے سیکیورٹی گارڈ کو ایجنسیز والے اٹھا کر لے گئے جبکہ اس پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کو پھر سے لوٹا کہہ دیا

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ مجھے گارڈ نے بتایا کہ اسے کوئی اٹھا کرلے گیا۔ اس پر تشدد کیا گیا اور وڈیوز بنائی  تاہم پتہ نہیں وہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) والے تھے یا کسی اور ایجنسی  کے  لوگ تھے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے دعوی ٰ کیا کہ گارڈ کو اٹھانے والوں نے اسے  میری انفارمیشن فراہم کر نے کے عوض  پیسے دینے کا کہتے ہوئے کہا کہ صبح و شام کی مکمل معلومات دینی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ایجنسیز اسی طرح کے کاموں میں مصروف ہیں مگر میرے گارڈ نے ان لوگوں کو پہچان لیا ہے تاہم ابھی پتہ نہیں وہ کون سی ایجنسی کے لوگ تھے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تصویریں آجائیں گی تو نادرا سے ان کی پہچان ہوجائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن سے اس حوالے سے بات کرونگا کہ اس حوالے سے ان کی بھی کوئی ذمہ داری ہے  یا نہیں  ہے ۔

متعلقہ تحاریر