عمران خان کی اصلیت سامنے آگئی ، سپریم کورٹ میں درخواست دی جائے، وزیر داخلہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان کا مکرو چہرہ دیکھیں سب سن رہا اور ایگری کر رہا ہے، سرکاری میٹنگز میں یہ جھوٹی سازش تیار کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، وہ جھوٹ پر مبنی بیانیے پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کی لیک ہونے والی آڈیو کلپ بھی سنوایا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرسکتا ہے، قوم کو اس سے آگاہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی آڈیو لیک، سائفر کی سازش بے نقاب

فواد چوہدری کے سیکیورٹی گارڈ کے اغوا اور تشدد میں کونسی ایجنسی ملوث ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ 2 دن پہلے عمران خان نے کہا اسلام آباد پر واردات کرنی ہے، اندر کا گند سامنے آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مکرو چہرہ دیکھیں سب سن رہا اور ایگری کر رہا ہے، سرکاری میٹنگز میں یہ جھوٹی سازش تیار کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف منفی حربے اختیار کر رہے ہیں، انہوں نے سیاسی کلچر تباہ کیا اور دنیا میں پاکستان کو تنہاکیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چھ ماہ سے جھوٹا اور دھوکہ باز شخص فراڈ کر رہا ہے۔ اب سب لوگ اس کی اصلیت سے واقف ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چند روز قبل ایک یونیورسٹی میں جاکر نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ایک جمہوری طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد لاکر ہٹایا گیا مگر وہ اس بات پر مصر ہے کہ امریکہ نے سازش کرکے اسے اقتدار سے محروم کیا۔ مگر اگر اس کا جھوٹ اور سازش کے بیانیہ کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیکس وائرل ہو چکی ہے جس سے الزام کی ساری حقیقت سامنے آجاتی ہے۔ جھوٹ کے بیانیے کی حقیقت آج قوم کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔عمران خان نوجوانوں کو گمراہ اور قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں قوم سے کھلواڑ کر رہا ہے۔ عمران خان نے انہیں چار برس کی وہ حکومت میں سیاسی کلچر اور ملکی  معیشت کو تباہ کردیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا آج عمران خان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے ، آڈیو لیک پر سپریم کورٹ میں تحقیقات کے لیے درخواست دی جانی چاہیے ، حکومت اس کو سپورٹ کرے گی۔

متعلقہ تحاریر