سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان نے کہا کہ اگر موجودہ سیاسی گڑبڑ کو تیزی سے ٹھیک نہ کیا گیا تو ملک مارشل لاء سے صرف ایک اعشاریہ دور ہے، انہوں نے موجودہ ملکی قیادت کو بدعنوان کہتے ہوئے فوج سے ان کا راستہ روکنے کی اپیل بھی کی ہے

سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ دنیا نیوزکے اینکر پرسن نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء صرف ایک اعشاریہ دور ہے ۔

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں  کامران خان نے کہا کہ اگر موجودہ سیاسی گڑبڑ کو تیزی سے ٹھیک نہ کیا گیا تو ملک مارشل لاء سے صرف ایک اعشاریہ دور ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی اخلاق سے گری ویڈیو دیکھی اور دکھائی نہیں جاسکتی، رانا ثناء اللہ

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل حکومت پاکستان کے انتہائی اہم عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اگلا اجلاس  فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔

کامران خان نے اس سے  قبل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک کو اس کی موجودہ ڈوبتی حالت سے نکالنے کی کوشش کے لیے این ایس سی کی میٹنگ اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پریشان حال 22 پاکستانیوں کی تمام نظریں اب بھی فوجی قیادت پر مرکوز ہیں کہ بی بی سی ،نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے بدعنوان کیے گئے سیاسی رہنماؤں کا راستہ روکیں ۔

چند روز قبل انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ  نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بھی شامل  کیا جائے وہ ملک کے  مقبول ترین رہنما ہیں ۔

متعلقہ تحاریر