عمران خان سمیت ساری قومی سلامتی کمیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، کامران خان کا مریم نواز کو مشورہ
دنیا نیوز کے معروف اینکر پرسن نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو مشورہ دیا ہے کہ سائفر ایشو کے حوالے سے آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان سمیت تمام این ایس سی پر غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر غداری کا مقدمہ بنانے کے ساتھ ساتھ پوری قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) پر بھی غداری کا مقدمہ درج کرائیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر سائفر کے معاملے میں مبینہ طور پر دھوکہ دینے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا کہا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد سیاست کے میدان میں ہلچل مچ گئی ہے۔
مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان اپنے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سائفر سے کھیلنا ہے مگر سائفر میں امریکا کا نام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی اخلاق سے گری ویڈیو دیکھی اور دکھائی نہیں جاسکتی، رانا ثناء اللہ
سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا
عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ایل ایم (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا۔”
تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا،اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔”
اس پر معروف اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مریم بی بی کو چاہیے اس تہلکہ خیز معلومات پر فوری عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں اپنی معلومات کے تحت ملزمان میں پاکستان کی قومی سلامتی کے ضامن بمعہ قومی سلامتی اداروں کے سربراہان متعدد چیف جسٹس صاحبان کے نام ملزمان کی فہرست میں درج کروائیں آج انکی حکومت ہے بسم اللہ کریں۔”
مریم بی بی کو چاہئیے اس تہلکہ خیز معلومات پر فوری عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں اپنی معلومات کے تحت ملزمان میں پاکستان کی قومی سلامتی کے ضامن بمعہ قومی سلامتی اداروں کے سربراہان متعدد چیف جسٹس صاحبان کے نام ملزمان کی فہرست میں درج کروائیں آج انکی حکومت ہے بسم اللہ کریں https://t.co/KDsL25nKst
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 28, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کو 24 گھنٹے سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیر قیادت مخلوط حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تحقیقات کرانے کا اشارہ نہیں ملا ہے۔