معروف صحافی عمران ریاض خان کا یوٹیوب چینل ہیک کرلیا گیا

اینکر پرسن کے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے پر مختلف ٹوئٹر صارف نے اپنے اپنے انداز میں اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان کے سینیئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر پرسن عمران ریاض خان کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا ہے۔

یہ خبر خود عمران ریاض خان نے سماجی رابطوں کی ویب ٹویٹر پر شیئر کی گئی کہ کس طرح ان کے چینل کو ہیک کیا گیا اور اس کا نام بدل کر ایتھرئم رکھ دیا گیا جو کہ ایک قسم کی کریپٹو کرنسی ہے۔

عمران ریاض خان کے چینل کے 3.5 ملین سبسکرائبر تھے۔ اس کے فورا بعد ہی انہوں نے ٹویٹر پر خبر بریک کی تھی۔

اینکر پرسن کے چینل کے ہیک ہونے پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف انداز میں ردعمل دیا ہے۔

محمد فہیم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "کیا وہ تمام ویڈیوز کے ساتھ اپنے چینل کو ریکور کرسکیں گے؟

آئی ٹی کے ماہر اوسنٹ انسائیڈر نے لکھا ہے کہ "یہ اشتعال انگیزی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ آلہ جسے آپ اپنے YouTube اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اس سے ہیک کیا گیا ہے۔”

ٹوئٹر صارف احتشام الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہیکرز ہمارے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے کہ برسوں کی محنت کو سیکنڈوں میں کیسے حذف کر دیا گیا۔”

احمد کھوکھر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اوہ خدا…. اسرائیل کا سافٹ ویئر زوروں پر کام کر رہا ہے۔ اب آپ کو سمجھ آ جانا چاہیے کہ پاکستانی حکومت کے اہلکار اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیوں کرتے ہیں۔ چیزوں میں مزید بگاڑ آئے گا۔”

متعلقہ تحاریر