دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ نے عدالت عظمیٰ سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کے شوہر کی موت کی وجہ معلوم ہونا انصاف کا تقاضہ ہے۔

پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی میت کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانے کے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ (ایس سی) سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نے عدالت عظمیٰ میں عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں جعلی پیر نے کالے جادو سے 9 بچوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

سیلاب سے نمٹنے میں ناکامی، سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کیخلاف درخواست

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے۔

درخواست میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج ، مجسٹریٹ اور سیکریٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنانے کی استدعا کی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا ٹھیک  ٹھیک جائزہ نہیں لیا اس لیے ایس ایچ سی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میرے مرحوم شوہر کی سابقہ بیویاں قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی مخالفت کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ "عامر لیاقت کی اہلیہ ہونے کے ناطے میں ان کی وفات کے بعد ان کے اثاثوں کی وارث ہوں۔ جبکہ اس کے برعکس ان کے بچوں اور سابقہ ​​بیویوں نے جائیداد اور دولت پر غیرقانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے۔”

متعلقہ تحاریر