منظور وسان کی عام انتخابات میں ایک سال کے التوا کی پیشگوئی
اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے اگلے عام انتخابات میں ایک سال کے التواء کی بات کرکے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دیں، انہوں نے کہا کہ نومبر اور دسمبر خطرناک ہونگے جس میں کچھ پرانے سیاست دان جیل میں جائیں گے جبکہ نئے چہرے ملکی اقتدار میں داخل ہونگے

پاکستانی سیاست میں اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور و معروف پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اگلے عام انتخابات میں ایک سال کے التواء کی بات کرکے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیرمنظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات 2023 میں منعقد ہونگے تاہم ہوسکتا ہے کہ انتخابات ایک سال کیلئے التوا میں چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی پی رہنما منظور وسان کی بے حسی، سیلاب میں ڈوبے علاقے کو اٹلی کا وینس کہہ دیا
منظور وسان نے شیخ رشید کا انداز اپناتے ہوئے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا نومبر اور دسمبر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کچھ رہنماؤں کی جیل یاترا کی بھی بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک بہت سے پرانے چہرے جیل جائیں گے جبکہ نئے چہرے ملکی سیاست میں شامل ہونگے۔ خیرپور جیل آنے والوں کی خدمت میں کرونگا ۔
منظور وسان نے بہت سارے راز افشا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ متحرک ہوچکی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آڈیوز اور ویڈیوز لیک بھی کا پہلے ہی انکشاف کرچکا تھا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے اتحادی حکومت کی مدت پوری ہونے کی پیش گوئی بھی کی اور بتایا کہ ملک میں اگلے عام انتخابات صاف و شفاف ہونگے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے ۔