حکومت کا ارکان اسمبلی کو کیٹیگری ون کے پلاٹ دینے  کا منصوبہ زیرغور

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وفاقی حکومت سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں ارکان پارلیمنٹ کو کیٹیگری 1 کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے پارلیمانی کوٹہ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اس سے قبل یہ پلاٹ صرف 22 گریڈ کے افسران کو دیئے جاتے تھے

حکومت  نے ارکان اسمبلی کو کیٹیگری ون کے پلاٹ دینے  کے منصوبے پر غور کررہی ہے جبکہ اب تک یہ پلاٹس صرف گریڈ 22 کے افسران کو دیئے جاتے تھے ۔

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وفاقی حکومت سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں ارکان پارلیمنٹ کو کیٹیگری 1 کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے پارلیمانی کوٹہ متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب راولپنڈی کی سوسائٹی سے اپنے پلاٹ کا قبضہ بھی نہیں لے سکے

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی گورنمنٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پارلیمانی کوٹہ کے تحت  اراکین  اسمبلی کو پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔

پارلیمانی کوٹے  کے تحت ایک رکن اسمبلی کو ایک پلاٹ الاٹ کیا جائے گا۔ کیٹیگری 1 کا پلاٹ لینے والے ارکان اسمبلی کے خاندان کا کوئی فرد ایف جی ای ایچ اے کی کسی سکیم میں پلاٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔

ایف جی ای ایچ اے بورڈ نے سی ڈی اے کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ کے لیے مختص زمین پر رہائشی پلاٹوں کی فراہمی سے متعلق سکیم کے لیے مسودہ سمری طلب کی ہے۔

مسودے میں قانون کے مطابق رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ کے معیار پر بحث کی جائے گی اور اسے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

بورڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاؤسنگ اتھارٹی کی پارک روڈ اسکیم کی طرز پر پارلیمنٹرینز کے لیے ایک اسکیم تشکیل دیں جو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نافذ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایف جی ای ایچ ایف اے وزارت ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے ماتحت ایک ادارہ ہے جس کا کام رہائشی اسکیمیں تیار کرنا اور وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے پلاٹ فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ مختلف پارلیمانی کمیٹیوں میں زیر بحث آیا تھا جس کی بنیاد پر اب ارکان پارلیمنٹ کو کیٹیگری ون کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے باقاعدہ اجلاس بلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر