اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی بے بنیاد خبر پر جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر جیونیوز نیٹ ورک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز نے عمران خان کی جج زیبا چوہدری سے معافی سے متعلق  بے بنیاد خبر کو اسلام آباد بار سے منسوب کیا اس پر مذکورہ چینل کے خلاف کارروائی کی جائے

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بے بنیاد خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیونیوز کےخلاف اسلا م آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن  بے بنیاد  خبریں نشر کرنے پر جیو نیوز نیٹ ورک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں  ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مبشر زیدی کی جیو نیوز کی خبروں پر بھارتی گانوں کے مونتاج پر تنقید

بار ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جیو نیوز کی جانب سے ایک بے بنیاد رپورٹ نشر کی گئی جس میں کہا گیا کہ بار نے عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج  سے معافی مانگنے کے طریقے کار کی مذمت کی ۔

بار ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جیو نیوز نے بے بنیاد خبر کو اسلام آباد بار سے منسوب کیا جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جعلی خبر کو  فوری طور پر مسترد کر دیا گیا ۔

نجی نیوز چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسلام آباد بار نے عمران خان کے خلاف ان کے ناروا سلوک اور خاتون جج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوی ایشن نے فوری طور پر مذکورہ بیانیہ سے اظہار لاتعلقی کی ہے اور مرتکب و ذمہ دار افراد ی کیخلاف قانونی کاروائی کا اعادہ بھی کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان صاحب کے خلاف اسلام آباد بار کا نام استعمال کر کے جھوٹا پر وپیگنڈا   کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ اور بار کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ  جیو نیوز کی بے بنیاد خبر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔بار نے جیو نیوز کے خلاف جعلی رپورٹ سے ذریعے  توہین کرنے پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر