وزیر دفاع نے عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی کےلیے ہلکان نہ ہونے کا مشورہ دے دیا

خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کی ابتدا میں شروع ہوجائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری سمیت تمام مراحل آئین اور قانون کے تحت طے پائیں گے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

طارق باجوہ وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر، شہباز کابینہ کی پلاٹینم جوبلی مکمل

ڈاکٹرعامر لیاقت اور جج ارشد ملک کے قتل کے انکشافات میں کتنی سچائی ہے

انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام تھری اسٹار جنرل پاک فوج کے سربراہ بننے کے قابل ہوتے ہیں، لیکن جی ایچ کیو کی طرف سے جو نام آتے ہیں اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کی ابتدا میں شروع ہوجائے گا۔ سبکدوش چیف کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ وہ جوانوں سے انٹریکشن جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل ہی نہیں تھے جب آر ٹی ایس بیٹھتا ہے تو عمران خان جیسے لوگ آتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر