پی ایف یو جے کی کال پر حکومت نے گھنٹے ٹیک دیے، اے پی پی میں نافذ آمرانہ حکم واپس
حکومت نے بدھ کو رات گئے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کراکے اے پی پی میں یونین پر پابندی لگ ااکر ملازمین کے تمام حقوق سلب کرلیے تھے، پی ایف یو جے کے بروقت احتجاج کی کال دینے پر حکومت نے پسپائی پر مجبور ہوگئی۔

پاکستان میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی احتجاج کی کال پر حکومت نے گھنٹے ٹیک دیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ آمرانہ حکم واپس لے لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیے
کے پی اسمبلی کے سامنے سرکاری اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھر زون کا اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے بدھ کو رات گئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا ہے تھا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کرنے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی 13 جماعتوں پر مشتمل حکومت نے راتوں رات اے پی پی کے ملازمین پر مارشل لا نافذ کردیا ہے، ایک کالے قانون کے تحت اے پی پی کے ملازمین کے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں۔
جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والی پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں پر مشتمل حکومت نے اے پی پی میں رات کے اندھیرے میں”مارشل لا” نافذ کر دیا، یہ جابرانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وفاقی حکومت کیخلاف پی ایف یو جے ملک گیر تحریک چلائے گی.@MazharAbbasGEO @waqarsatti @CMShehbaz @MaryamNSharif pic.twitter.com/QfMl9yGylY
— Afzal Butt (@Afzalbutt01) October 5, 2022
انہوں نے دعویٰ کیا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ خفیہ طور پر رات کے اندھیرے میں کیا گیا۔ایک خفیہ سمری حرکت میں لائی گئی اور وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے اس سمری کی منظور ی لی گئی اور وزارت اطلاعات اور داخلہ کو آگاہ کیا گیا کہ اے پی پی ایمپلائز یونین اور یہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کے حقوق سلب کرلیے گئے ہیں، اب جو آدمی آزادی اظہار کی بات کرے گا اسے ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے یہ کالاقانون واپس نہ لیا اور اے پی پی پر جو مارشل لا نافذ کیا ہے اسے ختم نہ کیا تو پی ایف یوجے اس حکومت کیخالف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی جس میں آزادی اظہار پر یقین رکھنے والے سب لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
اے پی پی میں نافذ“ مارشل لائی حکم “ واپس، پی ایف یو جے نے احتجاج کی کال واپس لے لی ۔ مثالی اتحاد پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو خراج تحسین ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پی آئی او مبشر حسن کا شکریہ۔ @Marriyum_A @MazharAbbasGEO pic.twitter.com/Msoh8eUjZE
— Afzal Butt (@Afzalbutt01) October 6, 2022
پی ایف یوجے کے الٹی میٹم کے بعد حکومت نے اے پی پی میں نافذ کردہ آمرانہ حکم نامہ واپس لے لیا۔افضل بٹ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اے پی پی میں نافذ“ مارشل لائی حکم “ واپس لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے ۔ افضل بٹ نے مثالی اتحاد پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پی آئی او مبشر حسن کا شکریہ اداکیا۔









