الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کردی
الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کردی ہے، حکام کے مطابق عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کر دی گئی ہے تاہم اس میں کوئی غلطی ہو تو اس کی اصلاح کیلئے 8300 پر اطلاع دیکر صحیح کروالیا جائے

الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کردی ہے۔ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 7نومبر2021سے شروع کیا گیا تھا ۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کردی ہے ۔حکام نے کہا ہے کہ اگر کسی کا ووٹ صحیح جگہ درج نہیں تو اس کو درست کروایا جا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن سے فرار کی کوشش ناکام بنادی
ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کر دی گئی ہے تاہم اس میں کوئی غلطی ہو تو اس کی اصلاح کیلئے 8300 پر اطلاع دیکر صحیح کروالیا جائے ۔
#ECP pic.twitter.com/tEg34MmlxH
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) October 7, 2022
ای سی پی حکام نے کہا کہ کسی ووٹر کا ووٹ صحیح جگہ پر رجسٹرڈ نہیں ہے تو وہ شخص اپنے ووٹ کا اندراج، صحیح یا اخراج متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے کروا سکتے ہیں۔
ترجما ن ای سی پی کے مطابق آئندہ عام الیکشن کے لئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 7نومبر2021سے شروع کیا گیا جو کہ 7 اکتوبر بروز جمعہ کو مکمل ہوا ۔
یاد رہے کہ میعادی نظر ثانی کا عمل 8اکتوبر 2021سے سے شروع کیاگیا ۔ گھر گھر تصدیق کے عمل کا پہلا مرحلہ7نومبرتا 31دسمبر2021 کے دوران مکمل کیا گیا۔
نئی ووٹر فہرست کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا سے کل ووٹرز 20,821,301 ہیں جن میں خواتین ووٹرز 9,385,060 جبکہ مرد ووٹرز 11,436,241 ہیں۔
صوبہ پنجاب سے کل ووٹرز 70,620,025 ہیں جن میں خواتین ووٹرز 32,070,111 جبکہ مرد ووٹرز 37,565,437 ہیں۔
صوبہ سندھ سے کل ووٹرز 25,663,939 ہیں جن میں خواتین ووٹرز 11,655,674 جبکہ مرد ووٹرز 14,008,265 ہیں۔
صوبہ بلوچستان سے کل ووٹر ز 5,090,857 ہیں جن میں خواتین ووٹرز 2,212,825 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2,878,032 ہے۔
اسلام آباد سے کل ووٹرز 984,477 ہیں جن میں خواتین ووٹرز 466,284 جبکہ مرد ووٹرز 518,193 ہیں۔