ہیکرز کی آڈیو لیکس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیپ فیک آڈیوز جاری
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بنیادی طور پر ڈیپ فیک آڈیو یا ویڈیو بنانا کسی بھی طور پر مشکل کام ہیں ، مسئلہ اس آڈیو یا ویڈیو کو اورنجنل ثابت کرنا مسئلہ ہے۔

ہیکرز کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس کے بعد ، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ڈیپ فیک آڈیو جاری کردی ہیں۔
گذشتہ روز ہیکرز کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دو مبینہ آڈیو جاری کی گئیں ، جس کے بعد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ نواز شریف ، صدر ن لیگ شہباز شریف اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی ڈیپ فیک آڈیوز جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ شائع کردی
”ڈار صاحب! پاناما ڈرامہ نہیں تھا، یقین نہیں تو فلم دی لانڈرومیٹ دیکھ لیں“
جمعہ کے روز میانوالی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی ڈیپ فیک آڈیو بھی سنوائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ "تم دوسروں پر تہمتیں لگاتے ہو ، نواز شریف تم سب سے بڑے کرپٹ آدمی ہو ، اور لوگ جانتے ہیں کہ نواز شریف اسپتال کا پیسہ تم نے جوئے میں لگایا ، عمران یہ کمپنی تمہاری نہیں ہے میری ہے ، فیصلہ آپ دے دو ، سناؤ فیصلہ ، عمران کے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا کوئی ثبوت ملا۔”
میانوالی جلسہ میں عمران خان نے نواز شریف کی ڈیپ فیک آڈیو چلا دی
فیک آڈیو میں نواز شریف کہہ رہا ہے میں کرپٹ ہوں pic.twitter.com/b4waF9KdQq— Mughees Ali (@mugheesali81) October 7, 2022
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی ڈیپ فیک آڈیو میں کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ "نواز شریف کو تو کوئی خیال نہیں آیا ، کہ یہ پتھر دل انسان ہے ، یعنی انسانوں کے لیے کوئی اس کے دل و دماغ میں کوئی گوشہ کوئی جگہ نہیں ہے ، اور میں اس طرح کے لفظ استعمال نہیں کرتا ، مگر یہ فراڈیا ہے فراڈیا ، نواز سر سے پاؤں تک فراڈیا ہے ، خدا کی قسم کھا کر کہہ رہا ہوں کہ یہ فراڈیا ہے بالکل۔”
چیپیاں لگا کر جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانا آج کل اتنا آسان ہے 😏 pic.twitter.com/PO1GqAWTyE
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2022
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ڈیپ فیک آڈیو میں مریم نواز کا کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف سے زیادہ اداروں کو کسی نے بدنام کیا ہے ، کسی نے ان کو اپنی سیاست کی گندی گیم کے لیے استعمال کیا ہے ، اگر شہباز شریف کو اسی طرح سے سپورٹ کیا جاتا رہا ملک کو اسی طرح سے اندھیروں میں جھونکا جاتا رہا ، تو پھر یہ بات مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ سے بھی باہر چلی جائے گی۔
سن لو سب،مریم کی اڈیو لیک۔
تم ایک ایڈٹ شدہ اڈیو لاو،ہم 10 لے کے ائیں گے۔
اینج تے فیر اینج ای سہی۔ pic.twitter.com/uEh5UpLzTx— Arslan Baloch (@balochi5252) October 7, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ڈیپ فیک آڈیو یا ویڈیو بنانا آج کے دور میں کسی بھی طور پر مشکل کام ہیں ، بنیادی طور پر پاکستان تحریک انصاف کا ڈیپ فیک آڈیو لیکس جاری کرنے کا مقصد یہ ہے اگر وہ چاہیں تو ن لیگ کے رہنماؤں کے منہ سے وہ سب کچھ بھی کہلوا دیں جو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہنا چاہتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ آڈیو بنانا تو کئی مسئلہ ہی نہیں ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس آڈیو کی حقیقت کیا ہے ، اس کی تصدیق کیسے ہوگی کہ وہ فلاں شخص کی آڈیو ہے ، اور واقعی فلاں شخص کی آڈیو ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ن لیگ کے رہنماؤں کی ڈیپ فیک آڈیو ہیکرز کے منہ پر تمانچہ ہے۔