سول جج راولپنڈی نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

سینئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کرپشن کیس کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

سینئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری مقدمہ میں ضروری ہے لہٰذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیویز فورسز کی میختر کے پہاڑوں میں کارروائی ، 5 دہشگرد گرفتار

پی ٹی آئی کا متوقع لانگ مارچ کو روکنے کیلئے 700 ملین روپے خرچ کردیئے

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہٰذا انصاف کے مفاد میں اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Rana Sanaullah Arrest Warrant,

اس پیش رفت کی تصدیق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثناء اللہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر