سینئر صحافی عرفان صدیقی نے مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں پیراشوٹر قرار دے دیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سینئر صحافی عرفان صدیقی نے کس کی خواہش یا کس کو خوش کرنے کے لیے مفتاح اسماعیل کے خلاف کالم لکھا؟

پاکستان کے سینئر صحافی اور کالم نویس عرفان صدیقی نے اپنے تازہ ترین کالم میں سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کو ایک ارب پتی شخص اور پارٹی میں پیراشوٹر قرار دے دیا ہے ، سوال یہ ہے کہ عرفان صدیقی صاحب یہ بتانا پسند کریں گے کہ انہوں نے یہ تنقیدی کالم کس کی خواہش یا کس کو خوش کرنے کےلیے لکھا ہے۔

مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے عرفان صدیقی صاحب نے لکھا ہے کہ "پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی پر ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ویڈیو بیان سن کر پوری قوم کو افسوس ہوا، جس میں وہ اسحٰق ڈار کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر تنقید کرتے نظر آئے، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے اسحٰق ڈار کی شکایت کررہے ہوں کہ اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی سزا آئی ایم ایف سے انھیں جلد ملے گی۔”

یہ بھی پڑھیے

صحافی اسد طور کے کار ایکسیڈنٹ کو قاتلانہ حملہ قرار دینے کی کوشش ناکام

نئے نیب قوانین کے تحت مالی بدعوانی میں ملوث سیاست دانوں کو رعایت ملنے لگیں

آگے بڑھتے ہوئے سینئر صحافی لکھتے ہیں کہ "مفتاح اسماعیل نے سابقہ الیکشن میں کراچی سے نہ صرف پارٹی کا عہدہ اور ٹکٹ بھی حاصل کیا بلکہ سندھ بھر میں اپنے چاہنے والوں کو پارٹی ٹکٹوں سے بھی نوازا اور اسی اقرباپروری کے سبب سندھ میں ن لیگ کو انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی صاحب ایک سینئر صحافی ہیں ان کے سامنے بات کرنا ایسا ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھانا۔ تاہم عرفان صدیقی صاحب کو دیکھنا چاہیے تھا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) کے لیے قربانی دیتے ہوئے جیل کاٹی تھی ، جبکہ مشکل کی اُس گھڑی میں اسحاق ڈار پارٹی کو چھوڑ کر لندن فرار ہو گئے تھے ، اور آج جب اپنی پارٹی دوبارہ اقتدار پر آگئی ہے تو وطن واپس آگئے ہیں۔

عرفان صدیقی صاحب کو مفتاح اسماعیل پر تنقیدی کالم لکھتے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے بیانات پر بھی نظرثانی کرلینی چاہیے تھے جس میں وہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایف ایم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

متعلقہ تحاریر