عمران خان کی لانگ مارچ کو مقدس جہاد قرار دیکر عوام سے شرکت کی اپیل

عمران خان نے راولپنڈی میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ 25 مئی کو پنڈی کے ٹائیگروں نے سخت مایوس کیا وہ گھروں سے نہیں نکلے، پارٹی قائدین گھر گھر جاکر کارکنوں کو بتائیں ہم سیاست نہیں بلکہ ملک کے لیے مقدس جہاد کررہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف جیسے لوگوں سے بخوبی واقف ہیں اور ایسے لوگ بزدل فطرت کے باعث معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان جتنا بزدل ہوتا ہے وہ اتنا زیادہ ظالم بھی ہوتا ہے کیونکہ دلیر انسان ظلم نہیں کرتا ۔شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ فطرتاً بزدل لوگ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

آڈیو لیکس: سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ الٹے ہوکر لٹک بھی جائیں تو ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے کیونکہ ان لوگوں نے کیا کرنا ان کو نہیں پتہ  مگر میں نے جو کرنا ہے وہ مجھے پتا ہے ۔

راولپنڈی میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو پنڈی کے ٹائیگروں نے سخت مایوس کیا  وہ گھر وں سے نہیں نکلے ۔یہ سیاست نہیں مقدس جہاد ہے، آپ کو باہر آنا پڑے گا ۔

انہوں نے  پی ٹی آئی کے رہنماؤں  اور کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ گھر گھر جاکر لوگوں سے رابطہ کریں اور انہیں لنگ مارچ کے لیے تیار کروائیں ۔یہ سیاسی مہم نہیں ہے بلکہ ملک کے لیے جہاد ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ  مریم نواز کا رہا کردیا گیا جبکہ جلد آصف علی زرداری کی رہائی بھی متوقع ہے کیونکہ حال ہی میں نیب قوانین میں تبدیلی سے طاقت ور مجرموں کو پکڑنے کے لیے غیر موثر ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر