جوڈیشل کمیشن اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے11ججز کو مستقل، 2 ججز فارغ کرنے کی سفارش
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیا ل کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ شریک ہوئے، کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے سفارش کی جبکہ دو ججز جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر ڈراپ کردیئے گئے

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیا ل کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا، سپریم کورٹ
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیا ل کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ شریک ہوئے ۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش
جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیے گئے— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 12, 2022
اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم کومستقل کرنے کی سفارش کی ۔ جوڈیشل کمیشن نےجسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کو فارغ کردیا ہے ۔
جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز 7 مئی 2021 کو تعینات کئے گئے،13 ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی مقررہ مدت کے بعد مزید 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی جو مقررہ مدت 6 جون کو پوری ہورہی تھی۔









