اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو نظرانداز کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد واپسی پر بھی لندن یاترا کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے روانہ تو ہوئے واشنگٹن کے لیے ، تاہم میاں نواز شریف سے ملاقات کےلے لندن پہنچ گئے۔ آج وہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میاں نواز شریف سے ان کی رہائش ایون فیلڈ میں ملاقات کی ، اس ملاقات کے موقع پر مریم نواز ، حسین نواز اور حسن نواز شریف دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے غریب عوام پر ایک مہنگائی بم گرا دیا

نیلم جہلم سرچارج: حکومت نے عوام کو 5 ارب روپے سے زائد کا چونا لگا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات اور ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے سرسری گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے بعد واپسی پر بھی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن سے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ ہیں۔

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی موجودہ اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو قرضوں کی ری شیڈولنگ پر بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

چار روزہ دورے کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار امریکا کے مختلف مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں نون لیگ کے وزیر خزانہ ہیں جو مشاورت کے لیے نواز شریف کے پاس پہنچ جاتے ہیں ، نواز شریف پاکستانی عدالتوں سے گزٹٹڈ اشتہاری ہیں۔ اسحاق ڈار صاحب نے نون لیگ سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا تھا بلکہ پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر