قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا تمام چیف سیکریٹریز کے نام مراسلہ

مراسلہ ووٹرز ، پولنگ عملے، امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے اور صوبائی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے چیف سیکریٹری و آئی جی کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 3 اور قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں 16 اکتوبر 2022 کو منعقد ہونے والے انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے تمام صوبوں کے نام اہم مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی کا اعتزاز احسن کی رکنیت معطل کرکے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

بین الاقوامی برادری کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قرار داد کی حمایت

مراسلہ ووٹرز ، پولنگ عملے، امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے اور صوبائی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔

Message of the Chief Election Commissioner

مراسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ "ملک میں جاری سیاسی پولرائزیشن اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو مزید چوکس و خبردار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔”

Message of the Chief Election Commissioner

مذکورہ مراسلہ چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راچپوت، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہزاد بنگش اور آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ کے نام لکھا گیا ہے۔

Message of the Chief Election Commissioner

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے سامان کی تقسیم و دیگر انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر