مریم نواز ضمنی الیکشن میں شکست فاش پر جواب دینے کے قابل نہیں رہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے لندن میں ایک صحافی نے گزشتہ روز کی شکست پر سوال کیا تو انہوں نے بجائے جواب دینے کے کہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، لیگی قائد نوازشریف  بھی ضمنی الیکشن میں بدترین کارگردگی پر جواب دینے کے بجائے سلام دعا کرکے گاڑی میں بیٹھے اور روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق شکست کی ذمہ داری مریم نواز اور حمزہ شہباز پر عائد کی جارہی ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخابات میں شکست فاش پر جواب دینے کے قابل نہیں رہیں۔ لندن میں ضمنی الیکشن کے سوال پر انہوں نے جواب ٹال دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے شکست فاش سے بعد جواب دینے کے قابل نہیں رہیں۔ صحافی کے سوال پر جواب گول کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایمل ولی خان اور غلام احمد بلور کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

لندن میں اپنے والد سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ موجود مریم نوازسے ایک صحافی نے گزشتہ روز کی شکست پر سوال کیا تو انہوں نے بجائے جواب دینے کے کہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی ۔

مریم نواز کے ہمراہ موجود نون لیگی قائد نوازشریف بھی ضمنی الیکشن میں بدترین کارگردگی اور شکست کے سوال پر جواب دینے کے بجائے سلام دعا کرکے گاڑی میں بیٹھے اور روانہ ہوگئے ۔

دوسری جانب ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی11میں سے 8 نشستوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی سے مسلم لیگ نون میں شدید مایوسی  نظر آرہی ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ضمنی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری مریم نواز ور حمزہ شہباز شریف سمیت مرکزی قائدین پر عائد کردی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ لیگی رہنماؤں نے گلے شکوےکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر مریم نواز میدان خالی چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئیں حالانکہ انہیں خود الیکشن مہم چلانی چایئے تھی ۔

اطلاعات کے مطابق نون لیگی رہنماؤں نے اس حوالے سے اپنے تمام تر تحفظات سے اپنے قائد نوازشریف کو آگاہ کردیا ہے جس پر انہوں نے رپورٹ طلب کی ہے ۔

لیگی قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے شکست فاش پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے  لیگی وزراء اور قیادت کو سخت تنبیہ بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

 ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد نواز شریف کی واپسی موخر

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 6 پر پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوئی جبکہ 2 نشستیں پیپلز پارٹی نے اپنے نام کیں۔

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان  پشاور، مردان، چار سدہ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی نے ملتان اور ملیر کراچی سے کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے حلقے این اے 237 پر عمران خان کو پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالحکیم  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ہار گئیں۔

متعلقہ تحاریر