صدرِ پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو انجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو صدر پاکستان عارف علوی نے "پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ” سے نوازا دیا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب کے میزبان پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے چئیرمین نجیب ہارون تھے.

یہ بھی پڑھیے

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ظاہر کردیئے

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

تقریب میں انجینئرنگ کی دنیا کے بڑے افراد نے شرکت کی.

جامعہ ترجمان کے مطابق پی ای سی نے اکیڈمیا اینڈ ریسرچ کٹیگری میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ، انجینئرز کی پذیرائی کے لیے دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر