سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی منگنی کی افواہیں گرم

سوشل میڈیا نے تصاویر کی بنیاد پر رکن سندھ اسمبلی رقیہ خانم سومرو کی نواسی ماہ نور سومرو کو بلاول بھٹو زرداری کی منگیتر قرار دیدیا، ماہ نور نے بلاول کو اپنا رہنما قرار دیتے ہوئے شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی کی افواہیں گرم ہیں ۔پیپلزپارٹی سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی رقیہ خانم سومرو کی نواسی ماہنور  سومرو کو چیئرمین پیپلزپارٹی کی منگیتر قرار دیا جارہا ہے۔

ماہ نور سومرو کی ماہ نور سومرو اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ تاہم ماہ نور سومرونے  اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

منظور وسان کی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی پیش گوئی

بلاول بھٹو نے امریکی تھنک کے سامنے جنرلز کو سیاست میں مداخلت کا ذمہ دار قرار دے دیا

سوشل میڈیا بلاول بھٹو کی منگنی کی افواہوں سے بھرا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں  سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں رکن صوبائی اسمبلی رقیہ خانم سومرو کی نواسی  ماہنور سومرو بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اسٹیج پر تشریف فرما ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

ایک اور تصویر کے میں ماہ نور سومرو کو بلاول کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر سیلفی لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

ایک اور  تصویر میں ماہ نور قدرے شرماتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کی پھوپھی اور پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کے ساتھ صوفے پر براجمان ہیں۔ماہ نور نے ہاتھ میں کنگن اور سر پردوپٹہ بھی لے رکھا ہے جیسے عموماً لڑکیاں اپنی منگنی کی رسم میں نظر آتی ہیں۔

فریال تالپور اور ماہ نور سومرو کی  تصویر نے ہی  سوشل میڈیا پرمنگنی کی  افواہوں کو جنم دیا ہے۔  سوشل میڈیا کی چند ویب سائٹس نے بھی پوری جرأت کے ساتھ یہ خبر جاری کی ہے کہ وہ دونوں متوقع  جیون ساتھی ہیں۔ اس خبر کے بعد مضحکہ خیز تبصروں کا ڈھیر لگ گیا۔ کچھ لوگ ماہنور سومرو کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے کے بارے میں سوچیں۔

ان افواہوں نے ماہ نور سومرو کو خاموشی توڑنے پر مجبور کردیا اورانہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دوٹوک میں ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ ماہنور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ برائے مہربانی میری شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کردیں۔ماہ نور نے لکھا کہ بلاول بھٹو میری پارٹی کےرہنما اور پیپلز پارٹی  تمام جیالوں کیلیے ایک خاندان کی طرح ہے۔

متعلقہ تحاریر