آرمی چیف نے 5 ہفتوں کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ اب فوج کا سیاست میں کبھی کوئی کردار نہیں رہے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ اگلے 5 ہفتوں کے بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔ 

آرمی چیف جنرل باجوہ نے پانچ ہفتوں میں اپنی توسیعی مدت کے اختتام پر اپنا عہدہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس: عمران خان نااہل قرار، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل سامنے آگیا

ایشائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے اپنے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے "استعفیٰ دینے کا” فیصلہ کر لیا ہے اور یہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید واضح ہو جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ اب فوج کا سیاست میں کبھی کوئی کردار نہیں رہے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بیان آج 21 اکتوبر 2022 کو سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا ہے کہ اب وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

متعلقہ تحاریر