وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس: عمران خان نااہل قرار، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل سامنے آگیا
اسحاق ڈار کے بھاشن کام نہ آئے، موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن کردی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے جنرل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پیش آیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔