جسٹس فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کے نام ، 3 ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا

جن ججز پر اعتراض اٹھایا گیا ہے ان میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کے نام شامل ہیں۔

عدالت عظمٰی کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے نامزد 3 ججز کے ناموں کی دوبارہ شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے نام تحریر کئے گئے خط میں جن تین نامزد ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھایا ہے ان میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج

خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن نے منظور نہیں کئے تھے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر پیر کو طلب کرلیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی سپریم کورٹ کیلئے نامزد کردہ ججز میں شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے تمام نامزدگیوں کا جائزہ لے کر تعیناتی کرنے یا نہ کرنے کی سفارش کرنی ہے تاہم سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین ناموں کو ازسرنو شامل کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر