ارشد شریف کی ڈیڈباڈی کی ریکوری کے لیے جانے والے سفارتی اہلکار گیم کھیلنے میں مصروف
سفارتی اہلکاروں کی جانب سے موبائل فون پر کینڈی کرش گیم کھیلنے پر سوشل میڈیا نے ان کی غیرسنجیدگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے مضافات میں پاکستان کے معروف اینکر پرسن ارشد شریف کو پولیس نے گولی مار کر مبینہ طور پر قتل کردیا ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ارشد شریف کی میت کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، تاہم میت کو ریکور کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کے سفارتی اہلکاروں کی سنجیدگی کا عالم یہ ایک صاحب موبائل فون پر کینڈی کرش گیم کھیل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین ، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں۔’
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 اراکین کی رکنیت معطل کردیا
صحافی ارشد شریف کا نیروبی پولیس کے ہاتھوں مبینہ قتل کئی سوالات کو جنم دے گیا
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ، شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کے لئے قانونی عمل شروع کردیا گیا ہے۔”
تاہم کینیا میں پاکستان سفارتکاروں کی سوشل میڈیا پر دو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک تصویر میں پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین اور سفارتی عملے کے دیگر اور افسران کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر میں کینیا کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ دوسری تصویر کو زوم کرکے دکھایا گیا ہے جس میں پاکستانی سفارتخانے کے کوئی افسر ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھے ہیں اور اپنے موبائل فون پر کینڈی کرش گیم کھیل رہے ہیں۔ ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایک جانب ایک معصوم شہری کو گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے ، اور دوسری جانب اس کے ڈیڈ باڈی کو لینے جانے والے اعلیٰ عہدیداروں کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ موبائل فون پر گیمیں کھیل کر اپنا وقت پاس کررہے ہیں۔ انہیں اپنے اس عمل پر شرم کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات نیروبی کے مضافاتی علاقے میں پاکستان کے معروف اینکر پرسن ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
نیروبی پولیس نے اپنے بیان میں قتل کے اس واقعے کو حادثاتی واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ارشد شریف کے سر میں گولی ماری تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیروبی پولیس کی تصدیق کے بعد ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔