ای سی پی نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں 6 حلقوں سے چیئرمین تحریک انصاف کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک دیا جبکہ باقی پانچ حلقوں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، جب کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی نااہلی کے 3 دن بعد جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں بھی فاش غلطی کا انکشاف
اعظم سواتی خود پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے حکام کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
الیکشن کمیش نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی آج جاری کردیا کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔
ذرائع کے مطابق جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے لئے جن دو امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ان میں این اے 237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ اور این اے 157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات پر کامیابی کے نوٹفکیشن بھی جاری کردیے۔
پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد، پی پی 209 سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی اور پی پی 241 سے پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔