صدر ، وزیراعظم ، وزیر خارجہ ، عمران خان ، تمام صحافتی تنظیموں اور دیگر رہنماؤں کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقتول صحافی کی میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔
صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف نے اینکر پرسن ارشد شریف کی نیروبی میں پولیس کے ہاتھوں ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب اور شیخ رشید احمد سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے مقتول صحافی کے گھر کا دورہ کیا ہے جبکہ تمام صحافتی تنظیموں نے بھی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقتول اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کینیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سفیر کو ان کی میت کی روانگی سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیراہتمام محفل میلادمصطفیٰﷺ کی پرنور تقریب
-
اعظم سواتی خود پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے حکام کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقتول صحافی کی میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif’s tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے کہ ” ارشد شریف کا قتل پاکستان اور صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ ان کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت دے.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔”
ارشد شریف کا قتل پاکستان اور صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
اللہ ان کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت دے.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
آئی ایس پی آر کا بیان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ارشد شریف کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔”
سابق وزیراعظم عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
ارشدشریف کےقتل نےملک بھرمیں شدید صدمے کی لہر کوجنم دیاہے۔اس قتل نے اربابِ اختیار سے سوال پوچھنے یا انہیں ہدفِ تنقید بنانے کی جسارت کرنے والے ہر فرد کو نشانہ بنائے جانے کے رواں سلسلےکو پھر سےاجاگر کیاہے۔شہریوں کو آئین کے تحت میسر بنیادی حقوق کی فراہمی اور انہیں ریاستی و حکومتی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
اس سے پیشتر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” ارشد شریف کے قتل نے ملک بھر میں شدید صدمے کی لہر کو جنم دیاہے۔ اس قتل نے اربابِ اختیار سے سوال پوچھنے یا انہیں ہدفِ تنقید بنانے کی جسارت کرنے والے ہر فرد کو نشانہ بنائے جانے کے رواں سلسلے کو پھر سے اجاگر کیا ہے۔”
شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی ارشد شریف کے گھر تشریف لائے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا ، انہوں نے حکومت سے نیروبی میں قتل ہونے والے صحافی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ارشد شریف کی والدہ سے تعزیت کرتے ہوئے pic.twitter.com/wTUr1BWFt4
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 24, 2022
صحافتی تنظیموں کی مذمت
سینئر صحافی ارشد شریف کے المناک شہادت پر پی آر اے نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
بعدازاں پی آر اے کے مطالبے پر قومی اسمبلی نے ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ متفقہ قرارداد مذمت منظور کرلی گئی۔
ارشد شریف کی ناگہانی شہادت پر پی آر اے کی جانب سے فنانس سیکرٹری انتظار حیدری نے حکومتی وفد کے سامنے معروضات پیش کیں۔
سابق سیکرٹری ایم بی سومرو، سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان، سینیئر صحافی رزاق کھٹی، شاکر سولنگی اور سیکرٹری آر آئی یو جے طارق ورک نے بھی صحافیوں کے تحفظ پہنچائے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور گروپ ) کینیا میں پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی و اینکر ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کینیا اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عدالتوں کے جج اور بین الاقوامی صحافی تنظیم کا نمائندہ بھی شامل ہو۔