مریم نواز نے معافی مانگ لی، ارشد شریف سے متعلق غیرمناسب ٹوئٹ ڈیلیٹ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مقتول صحافی ارشد شریف سے متعلق اپنی غیر مناسب پوسٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ، غیرمناسب پوسٹ پر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ساری دنیا سے برائی سمیٹنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف سے متعلق اپنی غیر مناسب پوسٹ کو ٹوئٹر سے حذف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ مریم نواز کو غیر حساس ٹوئٹ کرنے پر بڑے پیمانے پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری واد نامی ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا ہے کہ ” مجھے یہ ری ٹوئٹ (RT) کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔”
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف کی جان کو خطرہ تھا میں نے خود اسے بتایا تھا، عمران خان
سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر مریم نواز کی بیہودہ ترین ٹوئٹ
واد چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی والے کیفن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” کہنا تو نہی چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ہے۔ یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا۔ آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا۔ اینکر کے مغفرت کی دعا کروں گا اور یہ مجھ سے سمیت سب کے لیے سبق ہے کہ کبھی بھی کسی کی لاش پر سیاست نا کرو وہ وقت گھوم کر کسی پر بھی آسکتا ہے۔”
مریم کے ٹویٹ پر صحافیوں، سیاستدانوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرم دلاتے ہوئے ان کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مقتول ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے کچھ سابقہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مریم نواز شرم کر اور اللہ سے ڈر۔”
مریم نواز شرم کر
اور اللہ سے ڈر https://t.co/HDUeCt1EIf pic.twitter.com/F5gObpIlr9— Javeria Siddique (@javerias) October 25, 2022
مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کینیا کی صحافی کیتھی پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "مریم نواز نے پاکستان کی بدترین نمائندگی کی ہے۔”
Maryam Nawaz represents the very worst of Pakistan!
— Kathy Peterson (@555Says) October 25, 2022
مریم نواز کے غیرمناسب ٹوئٹ پر لندن میں ایک صحافی کے سوال پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر بغیر کوئی تبصرہ کیے روانہ ہوگئیں۔
Question asked twice by @FaridQureshi_UK but no response. #ArshadSharif pic.twitter.com/54VFEHEMNq
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) October 25, 2022
سارے زمانے سے شرمندگی سمیٹنے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں تھا بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔ میں اپنے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے ، اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں ، تاہم میرا ارادہ کبھی ایسا نہیں تھا۔’
My tweet was NOT aimed at mocking someone but about learning our lessons from the past. I am undoing the tweet & apologise for the hurt it may have caused to the aggrieved which never was my intention. May no one ever have to go through this pain. Prayers for the bereaved family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "سوگوار خاندان کے لیے دعاگو ہوں کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے۔”
سینئر صحافی، ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل کر دیا گیا۔ ارشد شریف کا شمار پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے ملک کے اہم سیاسی واقعات کی کوریج کی۔
کینین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافی ارشد شریف کے سر میں گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی ، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے ارشد شریف کی موت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا ہے۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی میت بدھ کی صبح نجی ایئرلائن کے طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہل خانہ، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں نے میت کا استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی نماز جنازہ کل فیصل مسجد اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی ، جب کہ انہیں جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں سپرد خاک کیا جائے گا۔









