حامد میر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کینیامیں بے دردی سے قتل کیے گئے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کی حامی بھرلی ۔
حامد میر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلیے عدالتی کمیشن کی مدد کرنے کامشورہ دیا تھا جس پر خاتون اینکر شفایوسفزئی نے خود حامد میر کو بھی انکوائری کمیشن سے تعاون کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بعد ارشد شریف کی بیوہ نے بھی موت کی وجہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا
مریم نواز نے معافی مانگ لی، ارشد شریف سے متعلق غیرمناسب ٹوئٹ ڈیلیٹ
حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ارشدشریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا۔ انہوں نے خود مقتول صحافی کو خبردار کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو جانتے ہیں۔ خان صاحب ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرنے کے لیے عدالتی کمیشن کی مدد کریں۔
Today @ImranKhanPTI clearly said that murder of #ArshadSharif was target killing. He himself warned slain journalist that his life was under threat. It means Khan knows about those who planned the assassination. Khan must help the judicial commission for exposing the mastermind.
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 25, 2022
خاتون اینکر شفایوسفزئی نے حامد میر کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف خان صاحب کی ذمے داری نہیں ہے،آپ کا کیس بھی اس انکوائری میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،ہوسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوں، یہ ہر ایک کی ذمے داری ہے۔
I agree with you. https://t.co/UK8MfiGgEL
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 25, 2022
حامدمیر نے شفایوسفزئی کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے متفق ہوں ۔









