مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، وزیراعظم کی درخواست پر سعودیہ میں قید 27 پاکستانی رہا
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسجد نبوی ان پر ان کے رفقاء پر فقرے کسنے والے پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی اور نعرہ بازی کے جرم میں قید پاکستانیوں کو رہا کردیا۔
پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ یاد رہے کہ اپریل 2022 کو پیش آنے والے واقعے میں 27 پاکستانی گرفتار تھے۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے آئے ایف سی اہلکاروں کا فیصل مسجد میں پڑاؤ
رانا ثناء اللہ کی ارشد شریف کے خلاف مقدمات سے متعلق سوالات پر ٹال مٹول
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دو روزہ سعودیہ عرب کے دورے کے اختتام کے موقع پر کہا کہ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، جہنوں نے میری درخواست پر مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے
شہباز شریف نے مزید کہا کہ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔
ان کا کہنا تھا میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر ان افراد کو رہا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر سمیت سرکاری وفد کے ساتھ سعودی عرب کے تین روزہ سفر پر اپریل 2022 کو گئے تھے جہاں مدینہ شریف میں مسجد نبوی میں حاضری کے دوران اور سفر کے دوران چند شر پسند پاکستانی نے ان کے خلاف نعرے لگائے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے جسمانی طور پر حملہ بھی کیا تھا۔
اس واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سعودی حکام سے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ان پاکستانی کو گرفتار کر کے سخت سزائیں سنائی تھی جس میں جرمانے کے ساتھ ساتھ تین سے دس سال کی قید شامل تھیں۔









