پنجاب میں آئی جی اسلام آباد پر مقدمہ درج، صوبے میں داخلے پر گرفتاری کا امکان

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصرخان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اکبرناصر پر قومی خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے وہ جیسے پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای ) پنجاب نے  انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر  خان  کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہری کی بازیابی کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی کو سخت حکم

اینٹی کرپشن کے ترجمان نے بتایا کہ  آئی جی پی اسلام آباد اکبر ناصر کو  بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 2 بار طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے ۔

 

ترجمان نے کہا کہ اکبرناصر خان پر ٹھیکہ دینے کیلئے کاغذات میں ردو بدل  کرنے کا الزمات ہیں۔ کاغذات میں ردو بدل سے سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مطابق مقدمہ میسر دستاویزات اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ رپورٹ پر کیا گیا ہے جس میں اکبر ناصر خان، عامر ریاض، ابرار عالمگیر، سید مراد علی، اسد علی، رضوان اقبال  شامل ہیں ۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے وہ جیسے ہی پنجاب میں داخل ہونگے انہیں موقع پر گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر