ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 45 کرم میں ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسری مرتبہ طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے حلقہ 45 کرم سے امیدوار عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پرطلب کرلیا۔ عمران خان کو اس سے قبل بھی اسی معاملے میں طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 45 کرم میں ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسری مرتبہ طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا 25مئی کی تاریخ دہرانے کی کوشش نہ کی جائے، عمران خان
عمران خان میرا دوست مگر پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، اعتزاز احسن
اس سے قبل بھی عمران خان کو نوٹس جاری کر کے وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا تھا مگر وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پہ آج دوبارہ نوٹس کا اجراء کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرآباد کاری کو بھی طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور صوبائی وزیر کو یکم نومبر طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ اورغیر جانبدار انتخابات آئینی ذمہ داری ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرکو سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر30 ہزارجرمانہ بھی کیا جاچکا ہے، جو صوبائی وزیر نے ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ضلع کُرم کا دورہ کیا تھا۔این اے 45 ضلع کُرم میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، اس حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے رائے شماری اتوار کو ہوگی۔