پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عابد زبیری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عابد شاہد زبیری نے اپنے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید شکست دی، سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں 3 ہزار 328 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عابد شاہد زبیری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ صدارت کی سیٹ پر پینل کے امیدواروں سمیت کل چھ امیدوار مدمقابل تھے ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عابد زبیری نے مارلیا ۔ پی ٹی آئی کے حامی امیدوارایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی بے بنیاد خبر پر جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی
جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کے نام سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے فائنل
سپریم کورٹ بارکے انتخابات میں 3 ہزار 328 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر جڑواں شہروں سے 592 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
حامد خان گروپ کی طرف سے صدارت کیلئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری نے اپنے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید شکست دی ۔