پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا مقتول صحافی ارشد شریف کو خراج تحسین

پی ایف یوجے کے رکن نے اپنی آواز میں مشیر کاظمی کا کلام "اے راہ حق کے شہیدوں"  جوکہ پہلی مرتبہ معروف گلوکارہ نسیم بیگم جبکہ دوسری  بارملکی ترنم نور جہاں نے گایا تھا گاکر ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ دنیا بھر کی صحافتی تنظیمیں ارشد شریف کے قتل کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے مقتول صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کی  فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستانی صحافی کا قتل المناک سانحہ ہے ۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ بھی منایاگیا۔ اس دوران ارشد شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہید ارشد شریف کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

صدرپی ایف یوجے نے کہا کہ ارشد شریف ایک مکمل ذمہ دار صحافی تھا۔ حق و سچ بیان کرتا تھا۔ انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس ارشد کے قتل کی  تحقیقات میں کردار ادا کرے۔

پی ایف یوجے کے رکن نے اپنی آواز میں  مشیر کاظمی کا کلام "اے راہ حق کے شہدوں” جوکہ پہلی مرتبہ  معروف گلوکارہ نسیم بیگم جبکہ دوسری  بار ملکہ ترنم نور جہاں  نے گایا  تھا گاکر ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔

دوسری جانب  پاکستان صحافی برادری سمیت دنیا بھر میں ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ کینیا یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیا یونین آف جرنلسٹ نے اپنے ایک بیان میں ارشد شریف کے خاندان اور پاکستانی صحافی برادری سے اظہار افسوس  کیا۔ کے یو جے نے کہا کہ ہم محرکات کو بے نقاب کرنے کیلئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کینیا ایڈیٹرز گلڈ نے بھی ارشد شریف قتل کی مذمت کی ہے۔ کینیا ایڈیٹرز گلڈز نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کروائے تاکہ قتل کی وجہ اور محرکات کا تعین کیا جاسکے ۔

متعلقہ تحاریر