عمران خان پر حملے کی فوٹیج بنانے والا سنی جیمز گمنام ہیرو قرار

نیو نیوز سے وابستہ کیمرا مین سنی جیمز حملے کے وقت فائرنگ کے باوجود اپنی ڈی ایس این جی پر کھڑا ہوکر وڈیو بنانے میں مصروف رہا، دیگر تمام چینلز نے اسی کی بنائی ہوئی وڈیو نشر کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی لمحہ بہ لمحہ فوٹیج بنانے والے کیمرا مین سنی جیمز کو سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین  پیش کیا جارہا ہے ، صارفین نے اسے گمنام ہیرو قرار دیدیا۔

کیمرا مین سنی جیمز کا تعلق نجی ٹی وی چینل نیو نیوز سے ہے اور وہ حملے کے وقت اپنی ڈی ایس این جی پر کھڑا ہوکر وڈیو بنانے میں مصروف تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان پر حملے کے بعد سینئر صحافیوں کی پھرتیوں پر بھی سوالات اٹھ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس بےاثر، عمران خان پر حملہ آور ملزم کا دوسرا بیان بھی باہر آگیا

نیو نیوز کے رپورٹر ارسلان جٹ نے وزیرآباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حملے کی مکمل فوٹیج بنانے والے اپنے کیمرا مین سنی جیمز کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔

ارسلان جٹ نے لکھا کہ کیمرا مینز کو کبھی کریڈٹ نہیں ملتا لیکن ہمارے کیمرامین سنی جیمز کو سلام ہے کہ انہوں نے فائرنگ  کےواقعے کی وڈیو گاڑی پر کھڑے ہوکر بنائی  جس کی وجہ سے سارا منظر ریکارڈ ہوگیا جو اب ہر جگہ چل رہا ہے۔انہوں نے لکھاکہ  فائرنگ کے باوجودسنی جیمز گاڑی کے اوپر کھڑا رہا۔

ذرائع کے مطابق صرف نیو نیو ز کا کیمرا  مین ہی اس واقعے کو اتنا قریب سے ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہا تھا،بعد ازاں سنی جیمز نے ہی تمام ٹی وی چینلز کے نمائندوں کویہ وڈیو فراہم کی تھی۔

ارسلان جٹ کے اس ٹوئٹ کوپر 23 ہزار کے قریب صارفین نے  پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ صارفین کی اکثریت نے  انہیں حقیقی آزادی کی جدوجہد کا گمنام ہیرو قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر