تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ خطرے میں پڑگئی ؟

درخواست گزار محمد آفاق  نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کیا ہے۔ قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا ہے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کردیئے

لاہور ہائیکورٹ میں  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے ۔

لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ نااہلی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی فوری معطل نہیں کی

لاہور ہائیکورٹ  کی جانب سے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو جاری کیے گئے نوٹسز میں فریقین سے 11 نومبر تک جواب بھی طلب کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے ۔  قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا  ہے ۔

درخواست گزار محمد آفاق  نے عدالت سے استدعا کی  تھی کہ عمران خان کو  بطور چیئرمین پی ٹی آئی ہٹایاجائے۔  جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ  21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا ۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے  تھی ۔

الیکشن کمیشن  نے اپنے  فیصلے میں کہا تھا کہ  عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں غلط معلومات دیں۔

پانچ رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے کرپٹ پریکٹسز کی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔

متعلقہ تحاریر