شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے جب تک 2022 کے ریوائس پے اسکیل کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رہے۔
شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز اور نرسز کا جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، شریف میڈیکل کے اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے اس سے قبل شریف میڈیکل کمپلیکس کے سامنے احتجاج کیا تھا ، جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث جاتی امراء رہائشگاہ کا رخ کیا۔
شریف میڈیکل کمپلیکس کے اسٹاف کی جانب کیے جانے والے احتجاج کے باعث رائیونڈ سے سندر جانے والا روڈ پر ٹریفک کے لیے مکمل طور پر جام رہا۔
یہ بھی پڑھیے
پرویز الٰہی فوجی افسر کی نامزدگی سے انکاری، عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا
لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
جاتی امراء کے باہر شریف میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل سٹاف کے احتجاج میں پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے مطالبات مانے نہیں جاتے میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں ڈاکٹرز کے مطالبات کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔ پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والی مریم نواز کے اپنے اسپتال کا عملہ احتجاج کر رہا ہے۔ مریم نواز ہوش کے ناخن لو ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
اس موقع پر نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بلال سمیت دیگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ پی ایم سی کی جانب سے 2022 کے ریوائس پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں نہیں دی جا رہی۔ ہمیں آج بھی 2017 کے مطابق 45 ہزار روپے ہی دیے جارہے ہیں ، جبکہ 2022 کے مطابق 67500 پے اسکیل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا ہم بھی دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے کالجز کی طرح ڈیوٹی دیں رہے ہیں مگر شریف میڈیکل کمپلیکس میں پے اسکیل ریوائس نہیں کیا جا رہا ہے۔
آخری اطلاعات تک شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد بھی ابھی تک جاتی امراء کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔









