مقتول صحافی ارشد شریف کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا

ان کٹ (UNCUT) نامی ادارے مقتول صحافی ارشد شریف کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم  کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں پاکستانی صحافیوں اور ارشد شریف کے قریبی دوستوں کی رائے اور ان کا نقطہ نظر شامل کیا گیا ہے، ارشد شریف کے ساتھ کام کرنے والوں صحافیوں نے انہیں ایک پروفیشنل اور محب وطن صحافی قرار دیا ہے

کینیا میں پولیس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی زندگی پر دستاویزی فلم "ارشد شریف: قریب کی آنکھوں سے” کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے ۔

ان کٹ(UNCUT) نامی ادارے مقتول صحافی ارشد شریف کی زندگی کا بنائی گئی دستاویزی فلم  کا ٹیزر جاری کردیا ہے ۔ فلم میں  ارشد شریف کے قریبی  دوستوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف کی والدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی عدم فراہمی پر عدالت پہنچ گئیں

ان کٹ (UNCUT) نامی  ادارے کی بنائی گئی دستاویزی فلم میں ارشد شریف کی زندگی اور وراثت پر ان کے قریبی دوستوں، ساتھیوں اور دیگر کئی افراد کی رائے شامل کی گئی ہے ۔

دستاویزی فلم میں  ارشد شریف کے قریبی دوستوں اور ساتھیوں نے کہا کہ ارشد شریف  ایک انتہائی پروفیشنل صحافی تھے۔ وہ خبر کی مکمل تحقیقات کرتے تھے ۔

ارشد شریف کے ساتھیوں اور صحافیوں نے کہا کہ وہ ایک  وطن سے محبت کرنے والے انسان تھے ۔ وہ کسی کے پیرول پر نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کام کرتے تھے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پاکستان اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ۔

دوسری جانب قتل کے وقت ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم نامی شخص کے بھائی وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا بلانے کیلئے سلمان اقبال کے قریبی دوست طارق وصی نے  کہا تھا ۔

وقار احمد نے تفتیشی حکام کو بیان میں بتایا ہے کہ طارق وصی   متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور انہوں نے ہی ارشد شریف کو  اسپانسر کرنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر