قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے موٹروے پولیس کا احسن اقدام ، اسپیڈ لمٹ کم کردی

موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حادثات کے باعث موٹروے پر حد رفتار میں کمی کر دی گئی۔

خبردار ہوشیار ، این ایچ اے نے ملک کے کئی موٹر ویز کی اسپیڈ لمٹ کم کردی، موٹروے پر چڑھنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، کہیں چالان نہ ہو جائے۔

موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حادثات کے باعث موٹروے پر حد رفتار میں کمی کر دی گئی۔ ٹریفک حادثات کو کم اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے موٹروے پر حد رفتار میں کمی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز الٰہی فوجی افسر کی نامزدگی سے انکاری، عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

عمران خان کی الیکشن ایکٹ کی شق 137(4) کے تحت نااہلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور کے قریب ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان ایل ٹی وی کی اسپیڈ لمٹ 120 سے کم کرکے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ  سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایچ ٹی وی کی اسپیڈ لمٹ 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر حد رفتار 120 سے کم کرکے 100  کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر حد رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

ترجمان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

لاہور تا سیالکوٹ ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے کم کرکے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

لاہور تا سیالکوٹ ایم 11  پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایم 14 پر ایل ٹی وی کی حد رفتار 120 سے کم کرکے 100 کردی گئی ۔

ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایم 14 پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور تا اسلام آباد،  پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ایم تھری ، لائٹ وہیکل کے لیے  فیصل آباد سے ملتان ایم فور اور کراچی سے حیدرآباد ایم نائن پر حد رفتار میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ تحاریر