امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی بھارتی فلموں کے  دیوانے نکلے ؟

مولانا فضل الرحمان نےعمران خان پر فائرنگ کے واقعے کو خودساختہ ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان بھارتی اداکار شارخ اور سلمان سے بڑے اداکار ہیں تو صحافی ،سیاسی و سماجی شخصیات مولانا صاحب سے پوچھا کیا آپ بھی بھارتی فلموں کے رسیا ہیں ؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مولانا کے سینے میں بھی دل ہے فلمیں دیکھ لیتے ہونگے

امیر جمعیت العلمائے اسلام ( جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بالی وڈ اداکار شارخ خان اور سلمان خان سے زیادہ اچھا اداکار کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا مولانا صاحب بھی بھارتی فلموں کے رسیا ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کو خود ساختہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی سربراہ نے اداکاری میں   شارخ خان اور سلمان خان  کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کے قریبی عزیز غلام علی کو گورنر کے پی تعینات کرنے کا امکان

حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربرا ہ نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر ہم سب پریشان ہوئے تاہم بعد میں پتہ چلا تمام ترمعاملہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ جھوٹے شخص کو کتنی گولیاں لگیں ؟ یہ سب ڈرامہ رچایا گیا ہے کہ انہیں گولیاں لگیں ۔

امیرجمعیت العلمائے اسلام (ف) نے کہا کہ عجیب بات ہے فائرنگ کے واقعے کاعلاج کینسراسپتال میں کیا گیا۔4 گولیاں لگنے کے بعد بھی وہ مسکراہت کے ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنے پاؤں سے چلتے رہے اور اگلے دن پلسٹرز  چڑھا کے ٹی وی پر آگیا ۔

صحافی وسیم عباسی نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان بالی وڈ اداکاروں شارخ خان اور سلمان خان کو کیسے جانتے ہیں۔ وسیم عباسی کے سوال پر نیونیوز کے اینکر پرسن فواد احمد نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "شوق اپنا اپنا "۔

مجتبیٰ چوہدری نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھی سینے میں دل ہے وہ بھی دن میں ایک دو انڈین موویز دیکھ لیتے ہیں جبکہ عابد حیات نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے کہا کہ مولانا صاحب بڑے باخبر انسان ہیں۔

متعلقہ تحاریر