رویہ بدلیں، میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے، امین الحق کا اسحٰق ڈار کو انتباہ

آپ کو آئی ٹی انڈسٹری کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا،ہم اس ہفتے آپ کے پاس پرپوزل لے کر دوبارہ آرہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعظم کا حکم ہے تو آپ اس پر عمل کریں گے،ہٹ دھرمی نہیں چلے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی کا تقریب سے خطاب

ایم کیوایم کے سینئر رہنمااور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکوفنڈز کے اجرا کے حوالے سے ہٹ دھرمی ترک کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ”اگر میں  وزیر نہیں رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے“۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں قانون نہیں اشرافیہ کی حکمرانی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہاکہ” موبائل فون کی تیاری پر کام شروع کیا گیا تو دھمکیاں بھی دی گئیں اور لالچ بھی دیا گیا،پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل تیار کررہی ہیں، میں ادب کے ساتھ  وزیرخزانہ سے کہتا ہوں کہ آپ اپنا رویہ درست کریں،آپ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لے کر آئیں“۔

وفاقی وزیر نے وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”اگر آپ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گےتو میری بات غور سے سن لیں اگر میں وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے،آپ کو آئی ٹی انڈسٹری کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا،ہم اس ہفتے آپ کے پاس پرپوزل لے کر دوبارہ آرہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعظم کا حکم ہے تو آپ اس پر عمل کریں گے،ہٹ دھرمی نہیں چلے گی“۔

امین الحق نے مزید کہا کہ”  ہم نے وفاقی حکومت سےبات چیت اور دباؤ کےذریعے  یقینی بنایا  ہے کہ ڈیجیٹل سینسز کا انعقاد کیا جائے“۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ 25 ہزار ٹیبلٹس حاصل کرنے تھے، ان کی ایل سی مکمل ہوچکی ہے،2 دن پہلے سی ای سی نے 5 ارب روپے کی بھی منظوری دیدی ہے،اب سینسز آن بورڈ ہے، 31 مارچ تک سینسز مکمل ہوجائے گا اور اس کے بعد الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا جائے گا، وہ چار ماہ لگائیں گے اورانشااللہ اگست 2023 میں الیکشن کا انعقاد ہوگا“۔

متعلقہ تحاریر