سرکاری خرچے پر چھوٹے میاں صاحب کی لندن میں بڑے میاں صاحب سے گپ شپ
وزیراعظم شہباز شریف مصر سے پاکستان آنے کے بجائے لندن میں رک گئے، ایون فیلڈ میں نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر بھتیجوں اور بھتیجیوں سے گپ شپ کی چائے پی، پر لطف کھانے کھایا اور میچ بھی دیکھا ، تجزیہ کاروں نے کہا کہ وزیر اعظم قومی خزانے پر خاندان کی میٹنگ میں شریک ہوکر ملکی کو نقصان پہنچا رہے ہیں

وزیر اعظم میاں شہباز شریف سرکاری خرچے پر اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، بھتیجی مریم نواز اور دیگر اہلخانہ سے گپ شپ لگانے، چائے اور کھانے کے لیے مصر سے وطن آنے کے بجائے لندن پہنچ گئے ۔
جیو نیوز کے رپورٹر مرتضی ٰ وہاب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ میں لندن میں صرف فیملی میٹنگ کے آیا ہوں۔ بڑے بھائی سے گپ شپ کی ۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف اور رانا ثنااللہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں، عمران خان
میڈیا نمائندوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے نون لیگ کے قائد سے ملاقات سے حوالے سے سوالات کیے تو انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھانے ور چائے پینے آیا تھا یہ ایک فیملی میٹنگ تھی ۔
It was a family gathering for a meal, tea and gup shup, @PM @CMShehbaz says after meeting @MaryamNSharif and @NawazSharifMNS in London #PakvsNz pic.twitter.com/XocwbZHIGD
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 9, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کے مصر کے بعد پاکستان واپسی کا پروگرام تھا تاہم اچانک سے شہباز شریف نے لندن جانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی ان کے دورہ لندن کی تصدیق کی ہے ۔
وزیراعظم آفس سے خبر آئی کہ شہباز شریف دورہ مصر مکمل کر کے پاکستان واپس روانہ ہو رہے ہیں، یہاں تک کہ واپسی کی تیاری کی ویڈیو بھی سرکاری طور پر جاری کی گئی مگر اچانک ہی وزیراعظم لندن چلے گئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب ملک کی معاشی حالات دن بدن بدترین ہوتے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف وزیراعظم سرکاری خزانے پر اپنے خاندان سے ملاقاتیں کرنے بار بار لندن پہنچ جاتے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی چائے اور گپ شپ کی باتیں اپنی جگہ مگر بات اتنی سادہ نہیں جتنی انہوں نے میڈیا نمائندوں سےکی ۔ شہباز شریف نے نواز شریف لانگ مارچ پر مشاورت کی ہے ۔









