مسلم لیگ نون کا نیا پارٹی ترانہ لاتوں اور گھونسوں کی گونج میں ریلیز کردیا گیا

گجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے کنونشن میں پارٹی کے ترانے کا افتتاح  تھپڑوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے ہوا، لیگیوں نے اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کو دشمن سمجھتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، کارکنوں میں جھگڑا خرم دستگیر کے ساتھ سیلفی بنانے کے معاملے پر ہوا جبکہ دوسری جانب پارٹی ترانہ بھی بھارتی گانے کا چربہ ثابت ہوا

پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکن گجرانوالہ میں ایک دوسرے پر بل پڑے۔ وزکرز کنونشن میں کارکنان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں، گھونسوں کی برسات کردی جبکہ ڈنڈوں کا بھی آزادانہ استعمال ہوتا رہا ۔

گجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کنونشن میں پارٹی کے ترانے کا افتتاح تھپڑوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے ہوا۔ کنونشن میں لیگی کارکنان اپنی ہی پارٹی کے دوسرے  کارکنان کو  دشمن سمجھ پر حملہ آوور ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگی قائد نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ پر شدید لفظی گولہ باری

نون لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی جانب سے منعقد کیے گئے ورکرز کنونشن میں پارٹی کے نئے ترانے کا افتتاح ہونا تھا تاہم  کارکنان آپس میں ایک دوسرے پر بل پڑے ۔

اطلاعات کے مطابق گجرانوالہ  کنونشن میں نون لیگ کے کارکنان وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کے ہمراہ سیلفی  بنانے کے معاملے پر گتھم  گتھ ہوگئے۔ اس دوران تھپڑوں، مکوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

نون لیگی کارکنوں نے اپنی پارٹی کے نئے ترانے کا افتتاح لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے استعمال کیا جبکہ دوسری جانب وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوئی تو صارفین نے نون لیگ کی ایک اور چوری پکڑ لی ۔

سوشل میڈیا صارفین نے انکشاف کیا کہ نون لیگ کی جانب سے جاری کیا گیا نیا پارٹی ترانہ ایک بھارتی گانے کا چربہ ہے۔ رام نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ یہ کیا انڈین گانے کا چربہ بنایا ہے ۔

 ماریہ خان نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ خزانے کی چوری کے بعد پیش خدمت ہے انڈین گانوں کی چوری۔ انہوں نے لیگی قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے۔

 

ایک ٹوئٹر صارف نے نون لیگ کے کارکنوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں نے خرم دستگیر کو کرینہ کپور سمجھ لیا ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے ان کو علاج  کی ضرورت ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی نون لیگی کارکنوں کے جھگڑے کی وڈیو  پر ایک صارف نے ڈانس قرار دیا۔ ابوعبداللہ نامی صارف نے کہا کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ یہ ڈانس کررہے ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر