وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل

چھوٹا سا پروسیجر ہوا ہے، اتوار تک اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا، راناثنااللہ: وزیراعظم شہبازشریف کا وزیرداخلہ سے رابطہ، روبصحت ہونے پر اطمینان کا اظہار

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  کی طبیعت ناساز ہوگئی، دل میں تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  راولپنڈی  میں داخل کرادیاگیا۔

رانا ثنااللہ کا کہناہے چھوٹا سا پروسیجر ہوا ہے، اتوار تک اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرداخلہ سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئے آرمی چیف کی تعیناتی ، ترپ کا پتا آصف زرداری کے پاس

سزا یافتہ مفرور شخص کا ملک کے اہم ترین فیصلے کرنا قوم کی توہین ہے، عمران خان

آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج رانا ثنااللہ نے اپنی خیریت کے حوالے سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ” میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاوں گا، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں، کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں، الحمدللہ!کل انشااللہ اسپتال سے گھر آ جائیں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف  نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ   سے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔وزیراعظم نے راناثنااللہ کے روبصحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر