ہانگ کانگ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل پر جنسی ہراسانی کاالزام
قونصل جنرل کیخلاف خاتون پریس قونصلر نے متعدد فورمز پر ورک پلیس پر ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، وفاقی محتسب نے قونصل جنرل کو طلب کرلیا، کابینہ ڈویژن نے معاملے کی تحقیقات کیلیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ۔

ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل جنرل پر خاتون پریس قونصلر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا ۔
وفاقی محتسب تحفظ خواتین نے پاکستانی قونصل جنرل ہانگ کانگ کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
محض اتفاق یا کچھ اور: اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کے لاہور میں ڈیرے
عمران خان کی رہائشگاہ پر کے پی پولیس کے کمانڈوز تعینات
سما ٹی وی کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن اور سینئر تحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری کی خبر کے مطابق ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات خاتون پریس قونصلر نے قونصل جنرل کے خلاف ورک پلیس پر جنسی ہراسانی کاالزام عائد کردیا۔

خاتون پریس قونصلر نے کئی فورمز پر قونصل جنرل کیخلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین نے قونصل جنرل کو طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے معاملے کی تحقیقات کیلیے وزارت خارجہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
زاہد گشکوری کی خبر کے مطابق خاتون پریس قونصلر کیخلاف بھی کچھ مالی معاملات کی شکایت ہے۔تاحال دونوں افسران اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔









