کینین ماہرین نے مقتول صحافی ارشد شریف پر تشدد کی تردید کردی

کینیا کے معروف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر احمد کلیبی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے پاسٹ مارٹم رپورٹ کا 2 بار تجزیہ کیا، ان پر قتل سے پہلے کوئی تشدد نہیں کیا گیا، پیچھے سے لگنے والی گولی سے ان کا دماغی حصہ، سینہ اور پھیپھڑے زخمی ہوئے شاید اس بنیاد پر کسی نے اسے تشدد سمجھا ہوا

کینیا کے حکام نے پاکستانی میڈیا پر چلائی جانے والی رپورٹ جس میں مقتول صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل سے قبل انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا تو بے بنیاد قرار دے دی ۔

کینین ماہرین نے پاکستانی میڈیا رپورٹ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل ان پر 2 سے 3 گھنٹے تک شدید تشدد کیا گیا ہے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف کی زندگی چھیننے والی کینین پولیس قتل و جنسی زیادتیوں میں ملوث قرار

نجی نیوز چینل کے اینکرپرسن نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کو قتل سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ ان کی انگلیوں کے ناخن کھینچے گئے۔ تشدد سے ان کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں تھیں ۔

نجی ٹی وی کے صحافی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے قتل کیا گیا۔ ان کو ماری جانے والی گولیاں انتہائی قریب سے چلائی گئیں تھیں۔

کینیا کے اخبار نیشن نے اپنی رپورٹ میں ماہرین طب کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف پر قتل سے پہلے کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ کینین پیتھالوجسٹ نے کہا پوسٹ مارٹم پورٹ میں تشدد کا ثبوت نہیں ہے ۔

نیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر احمد کلیبی کا کہناہےکہ پاسٹ مارٹم  کی دو رپورٹس کا تجزیہ کیا ہے جس سےلگتا ہے تشدد نہیں ہوا تاہم کسی پیتھالوجسٹ دماغی زخموں کی بنیاد پر تشدد کا تجزیہ کیا ہوا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دماغ  کے بائیں طرف گولی لگنے کا زخم موجود ہے جبکہ دماغ کا کچھ حصہ غائب رہا ۔ گولی پیچھے سے لگی اور سینے کی طرف سے باہر نکال گئی  جس سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اینکر کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں ارشد شریف کو قتل سے پہلے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہا تھا کہ لگتا ہے ارشد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

نجی ٹی وی دنیا کے کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تصاویر نشر کی تھیں جس پر ان کی اہلیہ نے غم کا اظہار کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر